ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ہریتھک روشن نے کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔۔لیکن کیوں۔۔جانئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے بے باک اداکارہ کنگنا رناوٹ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پہلی بار ہریتھک روشن کی جانب سے کنگنا رناوٹ کے خلاف دائر کیے قانونی مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں انہوں نے اداکارہ کی جانب سے ’بلیک میلنگ‘ کی شکایت کی ہے۔ہریتھک روشن کی جانب سے قانون دان مہیش جیٹھملانی نے

کنگنا رناوٹ کے خلاف ممبئی پولیس کے کرائم برانچ محکمے میں 29 صفحات پر مبنی درخواست کے ساتھ مقدمہ درج کرایا۔ہریتھک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں رواں برس 8 اپریل کو کنگنا رناوٹ کے خلاف درخواست دی گئی تاہم اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ۔بھارتی ٹی وی چینل ’ریپبلک‘ نے ہریتھک روشن کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے کی تفصیلات کی کاپی حاصل کرلی، جس میں اداکار کی قانونی ٹیم کی جانب سے کنگنا رناوٹ پر کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہریتھک روشن کو کنگنا رناوٹ کی جانب سے نازیبا ای میل بھیجی گئیں، اداکار کو بلیک میل اور پریشان کیا گیا۔پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ کنگنا رناوٹ اداکار کو اپنا ابدی پریمی مانتی تھیں۔29 صفحات پر مبنی درخواست میں دونوں اداکاروں کے درمیان روابط کی پوری کہانی بھی بتائی گئی جس کے مطابق ہریتھک روشن اور کنگنا رناٹ کے درمیان پہلا رابطہ فلم ’کائیٹ‘ کے سیٹ پر ہوا جہاں سے ان کے درمیان تعلقات آگے بڑھے۔درخواست میں بتایا گیاکہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن ایک دوسرے کے ساتھ 2009 سے 2013 تک جڑے رہے، تاہم ان کے جڑے رہنے کو ’پروفیشنل

تعلقات‘ کا نام دیا گیا ہے، جس متعلق دلیل دی گئی ہے کہ اس عرصے کے دوران دونوں اداکاروں کے درمیان فلموں اور پروفیشنل وجوہات کی بناء پر تعلقات قائم رہے۔درخواست میں اعتراف کیا گیا کہ ہریتھک روشن نے کنگنا رناوٹ کو اپنی، اپنے والد اور اپنی بہن کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے دعوت بھی دی تاہم اس دعوت کو بھی ’پروفیشنل‘ کا نام دیا گیا ہے۔درخواست میں دعویٰ

کیا گیا کہ 2013 کے بعد ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا تاہم ڈیڑھ سال بعد دونوں اداکاروں کے درمیان فلم ساز کرن جوہر کی سالگرہ پر اتفاق سے ملاقات ہوئی۔درخواست کے مطابق اس دوران ہریتھک روشن نے کنگنا رناوٹ کو ان کی فلم ’کوئین‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی حالانکہ اس وقت تک انہوں نے فلم دیکھی بھی نہیں تھی، لیکن اداکارہ کا اصرار تھا

کہ ہریتھک نے ان کی فلمی دیکھی ہے اور اسی معاملے سے ہی دونوں کے درمیان تلخیاں بڑھیں۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ اس واقعے کے بعد کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن کو ای میل کرنا شروع کردیں ٗ جن میں نازیبا اور فحش ای میل بھی شامل ہیں۔ کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ یہ مقدمہ ختم

ہوچکا ہے۔تاہم میڈیا نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ پولیس اور ہریتھک روشن کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ مقدمہ ختم نہیں ہوا۔خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ماہ اپنی فلم سمرن کی تشہیر کے دوران میڈیا میں متعدد بار ہریتھک روشن اور اداکار ادیتیا پنچولی کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے الزامات لگائے تھے۔کنگنا رناوٹ نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’عوام کی عدالت‘

میں الزام عائد کیا تھا کہ ہریتھک روشن ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔کنگنا رناوٹ کا دعویٰ تھا کہ ہریتھک روشن نے ان کے ای میل اکاؤنٹ سے خود کو خود ای میل کیں، اور الزام اداکارہ پر لگایا۔یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن نے ’کائیٹ‘ اور ’کرش تھری‘ میں ایک ساتھ کام کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…