اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا عوامی جمہوریہ چین کے68ویں قومی دن کے موقع پر چین کی حکومت ،قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار‎

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔ آج چین بہترین معاشی پالیسیوں اور محنت کے بل بوتے پر دنیاکی بڑی معیشت بن چکا ہے، چین نہایت مختصر عرصے میں نہ صرف معاشی بلکہ مضبوط دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ

کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔ چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اوراس کا کریڈٹ چینی قیادت کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے دریچے کھلے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے، چین کی پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چین کے تاریخی اقتصادی پیکج کے تحفے کو پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاک چین دوستی کو دنیا میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔چینی صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کاتصور ترقی و خوشحالی کا عظیم الشان ویژن ہے۔سی پیک کی مخالف آوازوں کو جان لینا چاہیئے کہ یہ منصوبے رکیں گے نہیں بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی، یہ عظیم سفر تیزی سے جاری ہے اورجاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…