اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اخروٹ کھانے کے 4 گھنٹے بعد جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟ پڑھ کر آپ روزانہ اخروٹ کھانا نہیں بھولیں گے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما میں ہر کوئی خشک میوہ جات کھانا پسند کرتاہے ، ان میوہ جات میں ایک اخروٹ بھی ہے جو اپنے اندر ہمارے لیے بے شمار فوائد سمیٹے ہوئے ہے، ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اخروٹ کھانے سے دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے مسائل سے بچا جا سکتاہے، یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ایک غذا کی ڈاکٹر کا کہناہے کہ اگر پانچ اخروٹ یا تین چائے کے چمچ اخروٹ کا تیل پی لیا جائے تو دل کی شریانوں اور خون کی روانی میں بہت ہی مددگار ثابت ہوگا

اور صرف چار گھنٹے میں ہی آپ کے خون کی روانی بہتر ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر اخروٹ روزانہ کھایا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں، ماہرین کا کہناہے کہ دل کے مریضوں کو باقاعدگی سے تین سے چار اخروٹ روزانہ کھانے چاہئیں تاکہ وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ بھی اخروٹ کے بہت سے فوائد ہیں، اور اخروٹ کے مزید فوائد یہ ہیں۔ اخروٹ بد ہضمی کو دور کرتا ہے، جسم کے فاسد مادوں کو تحلیل کرتا ہے، اخروٹ کا مغز زیادہ مقوی معجونات میں استعمال ہوتا ہے۔سرد کھانسی کی صورت میں مغز اخروٹ کو بھون کر کھلانا چاہیے۔ بواسیر کے خون کو روکنے کے لئے اسے مورو کے پانی میں رگڑ کر استعمال کرنا بے حد مفید ہے، دادکا نشان مٹانے کے لئے پانی میں رگڑ کر تین ہفتے تک لگاتے رہنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چوٹ کے نشان کو مٹانے کے لئے پانی میں رگڑ کر تین ہفتے تک لگاتے رہنے سے نشان مٹ جاتا ہے۔ اخروٹ کا تیل خارش پر لگانے سے خارش دور ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کی کھجلی، پانی بہنا اور جالا وغیرہ کی صورت بطور سرمہ پیس کر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ سبز اخروٹ کے چھلکوں کو اتار کر دانتوں اور مسوڑھوں پر ملنے سے دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اخروٹ اعضائے رئیسہ اور باطنی حواسوں کو قوت بخشتا ہے۔

مغز اخروٹ، تخم سداب اور انجیر کے ساتھ کھانے سے زہر کے اثر کو دور کرتا ہے۔ اخروٹ کے زیادہ استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ فالج کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ مغز اخروٹ تین تولہ اور انجیر سات دانہ دونوں کو رگڑ کر کھانا بہت ہی مفید ہوتا ہے۔ اگر دو اخروٹ کے مغز بچوں کو رات سوتے وقت کھلائے جائیں تو اس سے ان کے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ اخروٹ کھانے سے دماغ مقوی ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے گردے، مثانے اور جگر کو قوت ملتی ہے اور اس کے علاوہ یہ جسم کے اندرونی زخموں کو بھی ٹھیک کرتاہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…