اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایسا کون سا شخص ہو گا جو چاہے گا کہ میرے دانت خراب ہوں، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ میرے دانت سب سے اچھے مضبوط اور چمکدار ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ صحت مند ہوں، تو جناب اگر آپ بازار کی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں تو ایک دفعہ گھر پر قدرتی اجزاء سے بنی ہوئی پیسٹ استعمال کرکے دیکھیں، آپ کے دانت انتہائی صاف اور صحت مند ہو جائیں گے۔ یہ پیسٹ بنانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے، سب سے پہلے
آپ بیکنگ سوڈا کے تین بڑے چمچ، نیم پاؤڈر ایک بڑا چمچ، ناریل کا تیل تین بڑے چمچ اور منٹ کا تیل 15 قطرے لیں۔ اس کے بعد تان تمام چیزوں کو ایک گلاس جار میں مکس کریں اور اپنے ٹوتھ برش پر لگا کر دانتوں کو صاف کریں، جب آپ اس ٹوٹکے کو استعمال کریں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ گھریلو نسخہ بازار سے منگوائی گئی ٹوتھ پیسٹ سے بہت اچھا ہے، اس نسخے کو اگر آپ کچھ دن استعمال کریں گے آپ کے دانت سفید اور چمکدار ہو جائیں گے۔