ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

احتساب عدالت میں رینجرز کی جانب سے وفاقی وزراء کو روکے جانے پر پیپلزپارٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی/لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے رینجرز کے رویے کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ رینجرز کا اسلام آباد میں سویلین اتھارٹی کو چیلنج کر نے کا معاملہ قطعی قابل برداشت نہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ رینجرز کا اسلام آباد میں سویلین اتھارٹی کو

چیلنج کرنے کا معاملہ قطعی قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا کرپشن کا کیسز میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیے۔لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کے اگر عدالت کو بھی رینجرز کو طلب کرنا تھا تو وزارت داخلہ کو لکھنا تھا جس پر وزارت داخلہ نے ہی احکامات جاری کرنا تھے لیکن اگر رینجرز نے خود سے کنٹرول سنبھالا ہے تو اس کا مطلب ہے کے ہمارے ادارے آزاد بھی رہے کے نہیں؟۔ انہوں نے کہا کے پانامہ کیس نے وفاقی حکومت کو کمزور کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہا ہے کے رینجرز کو انہوں نے طلب نہیں کیا اب یہ معلوم کرنا ہے کہ رینجرز بن بلائے آئی ہے تو کیوں آئی ہے۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کے نواز شریف ملزم نہیں مجرم بن چکے ہیں، انہیں اپنی صفائی پیش کر نی ہے، ن لیگ والے ایسے نا اہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانے والے فیصلے پر غور کرتے ہوئے اخلاقی اقدار کا بھی خیال کریں تو بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کی جانب سے قبل از انتخابات کا مطالبہ عوامی رائے کی توہین ہے جب تک وزیر اعظم کی ایڈوائیز نہیں ہو گی اس وقت تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…