اسلام آباد(آئی این پی)نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس‘‘ سے نواز گیا ایوارڈ دینے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد کی گئی،ایڈمرل ذکا اللہ نے جنرل عبدالرحمن بن صالح سے ملاقات کی،خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا،خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے
کردار کی تعریف کی۔پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ذکا اللہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا،’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس‘‘ایوارڈ سعودی عرب کے دورے میں دیا گیا ،نیول چیف کو یہ ایوارڈ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دیا ،ایوارڈ تفویض کرنے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی، نیول چیف نے جنرل عبدالرحمٰن بن صالح ال بنیان سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل عبدالرحمن بن صالح نے خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کے کردارکو سراہا، ایڈمرل ذکا اللہ نے سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے بھی ملاقات کی،وائس ایڈمرل عبداللہ ال سلطان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا دو طرفہ تعاون اور بحیرہ عرب کی سیکیورٹی کی صورتحال پربات کی گئی ،خطے میں مریم ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحری کے بھرپورکردار کی تعریف کی۔