ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلیاں،پاکستان کے145خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری،پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون سے شہر ہیں؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے 145چھوٹے بڑے شہر موسمی تغیرات کے سبب خطرات سے دوچار ہیں،شہروں کو سیلاب،زلزلہ،تودے گرنے ،سونامی،طوفان کے خطرات کاسامنا ہے عالمی بینک نے پاکستان میں موسمیاتی تغیرات کے سبب ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے خطرات کی نشاندہی اور ان سے ہونیوالے ممکنہ نقصانات پر مشتمل کلائمیٹ چینج پروفائل آف پاکستان جاری کر

دی ہے ۔عالمی بینک کی تازہ ترین رپور ٹ کلائمیٹ چینج پروفائل آف پاکستان میں کراچی شہر کو خطرناک ترین شہروں میں پہلا، آزاد کشمیر کو دوسرا اور ہزارہ بیلٹ کو تیسرا خطرناک ترین علاقہ قرار دیا گیاہے ۔کراچی کے مقابلہ میں اسلام آباد میں موسمی تغیرات کے سبب خطرات اور نقصانات کا اندازہ کراچی کے مقابلے میں نصف ہے۔ ، ورلڈبینک کی طرف سے انٹرنیشنل کلائمیٹ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ قمر الزمان چوہدری جنہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کی کلائمیٹ پروفائل تیار کی ہے نے پہلی بار پاکستان کو درپیش خطرات پر مشتمل یہ پروفائل تیار کی ، جس کے مطابق کراچی خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ہے کراچی شہر کو درپیش خطرات کی درجہ بندی30بتائی گئی ہے کراچی کوسیلاب ، تودے گرنے سے تباہی ، زلزلہ ، سونامی کا خطرہ ہے ، آزاد کشمیر کے علاقہ ہٹیاں اور مظفر آباد کو درپیش خطرات کی درجہ بندی23طے کی گئی ہے ان دو شہروں کے خطرات میں سیلاب ، تودے گرنے سے تباہی ، زلزلہ ، کچھ علاقہ میں خشک سالی اور طوفان کے خطرات شامل ہیں ۔ جن39چھوٹے بڑے شہروں میں موسمی تغیرات کے سبب خطرات کی شرح16سے لیکر13تک کے درمیان ہے ان میں ہنگو، مالاکنڈ، اسلام آباد، اورکزئی ایجنسی، جھل مگسی، بھمبر، تھرپارکر،

لاڑکانہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، ساہیوال، نارووال، جھنگ، ٹانک، سبی، لورالائی، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، راجن پور، لودھراں، لیہ، خوشاب، قصور، خانیوال، جہلم، پشاور، قلعہ سیف اللہ، کیچ، عمر کوٹ، سانگھڑ، چنیوٹ، وہاڑی، پاکپتن، منڈی بہائوالدین، لاہور، کوہستان، کوہاٹ، سائوتھ وزیرستان شامل ہیں ۔بہاولپور، حافظ آباد،بہاولنگر،، بھکر، کرک، کوہلو، ٹانک، چاغی، واہشک، ژوب کو بھی سیلاب، زلزلہ اور خشک سالی جیسے خطرات کا سامنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…