ممبئی (این این آئی) بھارت لبرل ازم کا پرچار کرتا ہے مگر وہاں ہندو انتہا پسندی بھی عروج پر ہے، مسلمانوں کو اور دیگر اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا جانا معمول کی بات ہے، یہاں تک بھارتی اداکار بھی مسلمانوں کی مذہبی رسومات کو تنقید کا نشانہ بنانے رہے ہیں، رواں سال اپریل میں معروف بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم کا اذان کے حوالے سے متنازعہ بیان
بھی سامنے آیا تھا ، مگر اب مشہور ادکارہ کنگنا رناوت نے اذان کے حوالے بیان دے کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے، جب ہم تنو ویڈز منو کی لکھنو میں شوٹنگ کر رہے تھے تو پانچوں وقت مجھے اذان کی آواز سنائی دیتی تھی جو میرے کانوں کو انتہائی بھلی محسوس ہوتی تھی ، مجھے
یوں لگتا تھا کہ میں خود سے گفتگو کر رہی ہوں ۔کوئی بھی مذہبی سرگرمی ہو مجھے پسند ہے، مجھے مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے اور میں اس کے ساتھ ساتھ مندر اور چرچ بھی جاتی ہوں۔