اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’سدھو کے لیے گالی، رمیز اور شعیب پر تنقید‘

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارتی ٹی وی پروگراموں میں سابق پاکستانی کرکٹروں کو شامل کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اس کے ساتھ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے سابق بھارتی کرکٹر اور مبصر نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں نازیبا زبان بھی استعمال کی ہے۔
انھوں نے ٹویٹ کیا: ’پاکستانیوں کو ہر چینل میں لے کر آتے ہو۔ ارے ان سے کہو کہ ان کے چینلوں میں ہمیں گالیاں ملتی ہیں۔ ہائے ہائے پاکستان، زندہ باد ہندوستان۔‘
اسی قسم کے یکے بعد دیگرے اپنے کئی ٹویٹس کے سبب وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔سدھو کے لیے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کامبلی نے انھیں ’اپنی بک بک بند کرنے‘ کو کہا ہے۔

150415034946_kambli_tweet

اپنی ایک ٹویٹ میں کامبلی لکھتے ہیں: ’سدھو صرف شاعری میں مصروف ہے۔ تبصرہ کون کرے گا، تیرا باپ
۔ ہمت ہے تو سدھو کو بولو میرا سامنا کرے۔۔۔‘
انھوں نے یہ بھی لکھا: ’ابھی میں رمیز اور شعیب سے ناراض نہیں ہوں۔ آپ نے ان پاکستانیوں کو اپنایا ہے جو ہمیں گالی دے کر ہمیں سے پیسہ لیتے ہیں۔‘
ایسے ٹویٹس کے بعد کئی لوگ کامبلی کو ٹوئٹر پر ’بلانوش‘ اور ’نشے میں دھت‘ بتانے لگے۔

مقامی شراب کی بوتلوں کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹر ہینڈلTimeSocial سے لکھا گیا: ’ونود کامبلی کے پینے کا پتہ چل گیا ہے۔‘
شوم لکھنپال rude4thought ہینڈل سے لکھتے ہیں: ’سمندر نمکین ہے کیونکہ ونود کامبلی اس میں روئے ہیں۔‘
ٹوئٹر ہینڈلVshalOvercome سے لکھا گیا: ’ونود کامبلی کا معمول: ڈرنیک، ٹویٹ، رپیٹ۔‘
اپراجت اے پی شرما نےAppyOfficial سے لکھا: ’ونود کامبلی کی مشکل کیا ہے؟ شاید انھوں نے شراب پی اور ٹویٹ کرنے لگ گئے۔‘

150415034946_kambli_tweets

دوسری جانب بعض افراد ونود کامبلی کی حمایت کر رہے ہیں۔
ٹوئیٹر ہینڈل mainbhiengineer سے لکھا گیا: ’جو کامبلی نے کہا، وہ ہر ہندوستانی ایک عرصے سے کہنا چاہتا ہے۔‘
اس کے ساتھ بعض لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں کامبلی یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ کسی نے ہیک کر لیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…