پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

خورشید شاہ پر سنگین الزامات سامنے آگئے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بحیثیت چیئرمین مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کرپشن پر آنکھیں بند رکھی ہیں اور ان کا ماضی داغدار ہے اس لئے تحریک انصاف نہیں سمجھتی کہ خورشید شاہ ملکی مفاد میں بہتر فیصلے کرسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے خورشید شاہ کے دیئے گئے بیان کے ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں آصف زرداری کی بادشاہت قائم ہے اور خورشید شاہ اس بادشاہ کے ادنیٰ غلام ہیں بادشاہ سلامت جو احکامات جاری کرتے ہیں خورشید شاہ اسی پر عمل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں لیکن انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور اپنی پارٹی کی کرپشن پر آنکھیں بند کررکھی ہیں حالانکہ خورشید شاہ کا بحیثیت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فرض تھا کہ کرپشن کی تحقیقات کرتے اسی لئے ہمارا پیپلز پارٹی سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور پی ٹی آئی نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ پاکستان کے مفاد میں صحیح فیصلے کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ان کا ماضی بھی داغدار ہے اس لئے ہم نے قدم اٹھایا اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کیلئے دوسری پارٹیوں سے بھی بات چیت کررہے ہیں جلد حتمی نتیجے تک پہنچ جائینگے اپوزیشن لیڈر عمران خان یا شاہ محمود قریشی کو لانے کے سوال پر نعیم الحق نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان کومتفقہ طورپر اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں جو بھی فیصلہ کرینگے پوری پارٹی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…