اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر دن 11 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن )کی مرکزی جنرل کونسل کا پہلا اجلاس 2 اکتوبر کو دوپہر اڑھائی بجے (2.30) کنونشن سنٹر
اسلام آباد میں ہوگا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا جس میں پاکستان مسلم لیگ( ن )کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔