اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے چین پاکستان دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کردیا ہے ۔منصوبے سے پاکستان کو چین کے ترقیاتی تجربات سے سیکھنے کا مواقع مل رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو اپنی معیشت کو جدید بنانے میں مدد فراہم کر رہا
ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کو چین کے ترقیاتی تجربات سے سیکھنے کا مواقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورس نے سی پیک منصوبوں کے تکمیلی مراحل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 15 سو اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کام رواں سال کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔