بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیوبا دہشتگردی کے حامی ممالک کی فہرست سے خارج، اوباما کی منظوری

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی لسٹ سے خارج کرنے کی حمایت کردی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر باراک اوباما نے اس بات کا عندیہ ظاہر کیا ہے کہ کیوبا کو ا±ن ممالک کی فہرست سے خارج کیا جائے گا۔ جن پر دہشتگردی کی سرکاری سر پرستی کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں صدر اوباما نے ایک رپورٹ کانگریس کو بھجوادی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کیوبا نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران عالمی دہشت گردی کے فروغ اور اس کی حمایت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے لہذا اسے اس فہرست سے خارج کردیا جائے، کیوبا نے امریکہ کی جانب سے اس کا نام ’دہشت گردی کے معاونین‘ کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اولاً اس کا نام اس امریکی فہرست میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔امریکہ کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا جا رہا ہے جب اس کے کیوبا سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتخانے کھولنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ کیوبا کا نام اس امریکی فہرست میں ہونا تھا جس میں شام، ایران اور سوڈان کے نام بھی شامل ہیں۔امریکہ سے روابط کے لیے ذمہ دار کیوبن سفارتکار جوزفینا وڈال نے منگل کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کیوبا کی حکومت امریکی صدر کی جانب سے کیوبا کو اس فہرست سے خارج کرنے کے منصفانہ فیصلے کو سمجھتی ہے، جس میں اس کا نام شامل ہی نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمارا ملک خود دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جس میں 3478 افراد کی جانیں گئیں جبکہ 2099 معذور ہوگئے۔کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں عام شہریوں نے بھی امریکی فیصلے پر پسندیدگی ظاہر کی۔ ایک شہری ارلنڈا گیرونسیلے نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا: ’ہم دہشت گرد نہیں بلکہ ان کا الٹ ہیں۔ ہم تو امن و سکون کے حامی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…