برلن(نیوزڈیسک)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھارت کی جانب سے اپنی فوجی قوت کو بڑھانے کی خواہش کے تناظر میں جرمنی کی طرف سے بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت کا راستہ کھول دیا ہے۔ یہ پیشرفت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جرمنی کے موقع پر ہوئی ہے۔ برلن میں نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا، ”ہم نے بھارت کی طرف سے اس میدان میں بھی تعاون کی خواہش کو کھ±لے کانوں سے سنا ہے۔“ پریس کانفرنس سے قبل دونوں رہنماو¿ں نے جرمن دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کے دفتر میں ملاقات کی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات کے دوران ایک مستحکم افغانستان کی اہمیت، دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات اور نریندر مودی کی طرف سے تجارت نواز ایجنڈا اپنانے کے بعد عالمی برادری کی طرف سے ان کے ملک میں سرمایہ کاری کی خواہش جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی۔