جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمشنر کواین اے 246 کے ضمنی انتخاب پر تحفظات سے آگاہ کردیا، جہانگیرترین

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں جس کے بعد 23 اپریل کے ضمنی انتخاب میں رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعیناتی کی جائے گی اور انتخاب کے دوران جب تک فارم 14 اور 15 پر دستخط نہیں ہوجاتے رینجرز وہیں تعینات رہے گی۔

مزید پڑھئے:بیلجیم کی سب سے بڑی ہیرا مارکیٹ پر بھارتی تاجروں کا غلبہ‎

انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ضمنی انتخاب والے دن پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگائے جائیں جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک دو روز میں کراچی جائیں گے جہاں وہ رینجرز اور پولیس حکام سے ملاقات کریں گے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لئے ٹاسک فورس بنائے جائے جب کہ 2013 کا مانیٹرنگ سسٹم رات کو کیوں بند ہوا اس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے اربوں ڈالر بھیجتے ہیں لیکن آج تک انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا تاہم اس حوالے سے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران بات ہوئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…