منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی ایک اور بڑی کامیابی،اہم سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شامل

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی اکبر خان 8 اکتوبر کو بونیر میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ شیر اکبر خان 2013 میں این اے 28 بونیر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کی جانب سے جماعت اسلامی سے رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اکبر خان 8 اکتوبر کو بونیر میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر کا دورہ کریں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔ شیر اکبر خان 2013 میں این اے 28 بونیر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاؤں گا ٗمیں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا کیونکہ ملیحہ لودھی نے بھارت کو جواب دیا تھا خواجہ آصف نے اسے غلط ثابت کردیا جبکہ انہیں امریکہ میں پاکستان کا موقف بیان کرنا چاہیے تھااگر کوئی طالبعلم بھی وہاں خواجہ صاحب کی جگہ پر موجود ہوتا تووہ بھی ایسی حماقت نہ کرتا ،میرے خیال میں ان کوکبھی وزیرخارجہ نہیں بناناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کے علاوہ ابھی کسی جماعت سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیالیکن اگرقائدحزب اختلاف کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی توسڑکوں پرآئیں گے ٗپاکستان کی معیشت کا انتا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ،اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔کے پی میں ٹیچرزکی بھرتیاں میرٹ پرکررہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پہلے3ہزارڈاکٹرتھے اوراب ان کی تعداد9ہزارہے

۔یہی نہیں ہم نے گورنمنٹ ہسپتالوں کے مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنایا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیرون ملک سے ڈاکٹر کام کرنے آتے ہیں۔صحت اورتعلیم کے معیارمیں خیبرپختونخواسب سے آگے ہے۔ خیبرپختونخوامیں غربت میں بھی 50فیصدکمی آئی ہے۔عمرا ن خان نے دعویٰ کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی۔ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے، جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس ایک دفعہ کہیں پیدا ہو جائے تو آپ نقصان کو کنٹرول نہیں کر پاتے، سردیاں آئیں گی تب ہی ڈینگی ختم ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو لمبی لیڈ سے ہرائے گی،

آئی بی ملک کی خدمت کے بجائے شریف خاندان کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 4میں اچھا ہوا کہ جے یو آئی بھی ن لیگ سے مل گئی، اب دونوں کو اکٹھے ہرائیں گے،الیکشن شفاف ہوتے نظر نہ آئے تو احتجاج الیکشن سے پہلے کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…