اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہوتے ہی پاکستانی شہریوں نے ڈالر جمع کرنا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں ممکنہ طور پر کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےاور اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے پاکستانی شہریوں
نے اپنے غیر ملکی کرنسی اکائونٹس میں ڈالر جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں۔بینکنگ سیکٹر کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کمرشل بینکس کے زرمبادلہ کے ذخائر 22ستمبر کو ریکارڈ 9.5ارب ڈالر کی سطح پر پہنچے جبکہ مئی میں یہ ذخائر 7.4ارب ڈالر تھے، بینکرز اور کرنسی ڈیلرز اس بات پر متفق ہیں کہ کمرشل بینکس میں ہونے والا یہ اضافہ مقامی کرنسی کے ڈالر میں تبدیلی کے باعث ہوا۔