جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو 10 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع کرانے کی اجازت دے دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے کسی بھی پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے 10۔اکتوبر تک اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق داخلوں کے آخری تاریخ ) 28۔ستمبر(کوبینکوں پر رش کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں داخلوں کے خواہشمند

امیدوار اپنا داخلہ فارم جمع نہیں کراسکے تھے ٗ ان کو داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے مناسب وقت دینے کی اشد ضرورت تھی۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایسے تمام افراد کو نہایت معمولی لیٹ فیس چاجز کے داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے 10۔اکتوبر تک مہلت کی منظوری دے دی ہے۔ میٹرک پروگرام میں داخلے کے لیٹ فیس چارجز 100۔روپے ٗ ایف اے اور بی اے کے لئے 200۔روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ/بی ایڈ پروگرامز کے لئے 500۔روپے مقرر کئے گئے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ٗ سید ضیاء الحسنین کے مطابق ملک کے ہر کونے میں داخلہ فارم کی دستیابی کی سہولت فراہم کرنے کے نتیجے میں رواں سمسٹر میں اب تک داخلہ فارم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد گزشتہ سمسٹر کی نسبت بہت زیادہ ہے اور پراسپکٹس سیل پوائنٹس پر داخلہ فارم خریدنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں طلبہ کی غیر معمولی دلچسپی قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لرننگ نظام میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور سٹوڈنٹ سپورٹ نظام میں مزید بہتری لانے کے نتیجے میں طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ داخلوں کے

بارے میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر میں “خصوصی کائونٹرز” قائم کردئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…