اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں نجی ہسپتال کے قریب زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹائون میں نجی ہسپتال کے قریب زوردار دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے
وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران حساس قرار دئیے گئے شہروں میں پشاور بھی شامل تھا ۔