ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ کی پاکستان کے خلاف بھیانک سازش سامنےآتے ہی پاک فوج اور خفیہ ادارے حرکت میں، آرمی چیف نے کیا حکم دیدیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی پاکستان کے خلاف بھیانک سازش پاکستانی خفیہ اداروں نے ناکام بنا دی،امریکہ سرحدی علاقوں میں بھارت اور افغانستان سے کشیدگی بڑھوا کر توجہ مبذول ہوتے ہی پاکستان میں 35مقامات پر سرجیکل سٹرائیک کرنا چاہتا تھا جس کے بعد پاکستان کے جوہری اثاثوں کو غیر محفوظ قرار دیکر 4ہزار امریکی کمانڈوز کے ذریعے ایکشن کرایا جانا تھا،

پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے خلاف بھیانک سازش پاکستانی خفیہ اداروں نے ناکام بنا دی ہےاور اس حوالے سے ان خفیہ اداروں نے ایک آپریشن شروع کر رکھا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ امریکی منصوبے کے تحت پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت اور افغانستان کے ذریعے کشیدگی میں اضافہ کرا کے پاکستان کی توجہ مبذول کرائی جانی تھی اور پھر پاکستان کے اندر چاروں صوبوں میں 35مقامات جو پہلے سے متعین کر لئے گئے وہاں سرجیکل سٹرائیک کر کے دنیا کو تاثر دیا جانا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر محفوط ہیں اور پھر پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے خلاف 4ہزار ماہر امریکی کمانڈوز کے ذریعے ایکشن کروایا جاتا ۔ اس بات کی تصدیق امریکی تجزیہ کار جیمز سٹیورٹس نے بھی کی ہے کہ پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے خلاف اس امریکی سازش کی بھنک پاکستانی خفیہ اداروں کو مل چکی ہے اور وہ اس کے خلاف اقدامات شروع کر چکے ہیں اور پاکستانی آرمی چیف کا پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے دبنگ بیان اسی ضمن میں دیا گیا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کے منصوبے

پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد ایران کو پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کی صف میں لاکھڑا کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے وہ مختلف آپشن استعمال کر رہا ہے جس کے خلاف پاکستانی خفیہ ادارے حرکت میں آچکے ہیں اور ایک نہایت مربوط اور منظم خفیہ آپریشن شروع کر چکے ہیں جس کا مقصد امریکہ کی پاکستان کے خلاف اس کے ہمسائیوں کو اکسانے

اور پاکستانی ایٹمی اثاثوں کو غیر محفوظ قرار دینے کی اس بھیانک سازش کو ناکام بنانا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…