ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی،شیخ رشید کی دھماکہ خیز انٹری،خورشید شاہ کو بچانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور ممکن ہے خورشید شاہ سے معاملات طے پاجائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اقامے پرچورمچائے شوروالا معاملہ چل رہا ہے اور ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے ٗ معلوم کریں کتنے لوگوں نے اقامے پرسرینڈرکیا ٗامیگریشن میں اقامہ واپس لینے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنے بیان پرقائم رہے تو نواز شریف اور قائم نہیں رہے تو خود پھنسیں گے، اگر احتساب عدالت میں پیش نہ ہوتے تو ان کی جائیداد قرق ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر نہیں بننا چاہتا ٗ لیڈر آف دی اپوزیشن کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ٗ ممکن ہے خورشید شاہ سے تمام معاملات طے پاجائیں گے جبکہ ابھی اس معاملے کو سیریس گیم نہیں سمجھتا تاہم کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے اپوزیشن میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم کے ووٹ زیادہ ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ چوروں کے کہنے پر نیب کا چیرمین نہیں لگے گا ٗ آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں اس میں ساری سیٹلمنٹ ہوجائے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خورشید شاہ نے وہی کہنا ہے جو زرداری کہیں گے اور مولانا فضل الرحمان کا مقصد اسلام نہیں اسلام آباد ہے ٗان کی علماء کی فہرست میں بڑی تذلیل ہوچکی ہے ٗمولانا فضل الرحمان اپوزیشن میں نہیں آسکتے، اتنی بڑی غلطی وہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ الیکشن کمیشن ٗنیب اور عبوری حکومت ہو تو لکھ کر دیتا ہوں انتخابات نہیں ہوں گے ٗآزاد اور غیرجانبدار عبوری حکومت آنے تک عام انتخابات نہیں ہوسکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں مستقبل کا الیکشن (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہے جبکہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے باقی کسی کا نام نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…