اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو برطانیہ ایمبیسی کی طرف سے دس سال کا ویزہ دے دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ریڈ پاسپورٹ ختم ہونے کے بعد انہیں نیا بلیو پاسپورٹ دیا گیا ہے جس پر میاں نواز شریف نے برطانیہ کا دس سال کا ویزہ حاصل کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم
نواز شریف وزیراعظم ہونے کے باوجود ریڈ پاسپورٹ استعمال کر رہے تھے اس ریڈ پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی تھی انہوں نے لندن سے پاکستان واپسی پر بلیو پاسپورٹ کے اجراء کے بعد برطانوی ایمبیسی میں دس سال کے ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جسے منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز ویزہ لگانے کے بعد انہیں پاسپورٹ دے دیاگیا ہے۔