جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

بیٹری بنانے والی 6 کمپنیاں دھوکہ دھی کی مرتکب نکلیں،کارروائی شروع، نام جاری

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بیٹری بنانے والی چھ کمپنیوں اٹلس بیٹری لمیٹڈ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ، ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ، پاکستان ایکیومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ، ملت انڈسٹریل پراڈکٹ لمیٹڈ اور سنچری انجینئرنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کوبادی النظر میں دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بیٹری بنانے والی بہت سی کمپنیاں اپنی تیزاب اور بغیر تیزا ب والی بیٹریوں پر اور اس کے تشہیری مواد بشمول پیکیجنگ اور گارنٹی کارڈ پربیٹری کے میٹیریل کے متعلق اہم معلومات جیسا کہ بیٹری کی صلاحیت ، خصوصیت، استعمال کی موزونیت اورمعیار کا اظہار نہ کر کہ صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔ سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ چھ کمپنیاں بیٹیریوں کی پیکیجنگ اور گارنٹی کارڈ پر پراڈکٹ کی صلاحیت کے متعلق کوئی معلومات پرنٹ نہیں کر رہی ہیں۔ایسی اہم معلومات کو پرنٹ نہ کر نے اور چھپا نے سے صارف بیٹری کی کوالٹی اور موزونیت کا تقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ ان 6کمپنیز کی جانب سے اپنی پراڈکٹ کی صلاحیت کے متعلق اہم معلومات چھپانانہ صرف صارفین سے دھوکہ دھی کے مترادف ہے بلکہ اپنے حریف کاروباری اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا نے کا باعث بھی ہے جبکہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بیٹری بنانے والی چھ کمپنیوں اٹلس بیٹری لمیٹڈ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ، ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ، پاکستان ایکیومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ، ملت انڈسٹریل پراڈکٹ لمیٹڈ اور سنچری انجینئرنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کوبادی النظر میں دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…