پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آسڑیلین کرکٹرپیڑسڈل کا منگنی کا انوکھا انداز

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے بعد فاسٹ باو¿لر پیٹر سڈل نے بھی ایک انوکھے انداز میں اپنی گرل فرینڈ اینا ویتھر لیک سے منگنی کرلی ہے۔انہوں نے منگنی کا یہ منفرد انداز اپنے کتے کو استعمال کرتے ہوئے اپنایا۔گزشتہ روز ان کی اسٹیٹ ٹیم وکٹوریہ نے سیفلڈ شیلڈ ٹائٹل جیتا تھا، جس کا جشن منانے وہ اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ مورنگٹن پیننسولا گئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے چار کتے بھی تھے۔سڈل نے ایک کتے کے کالر پر ہیرا جڑی ہوئی انگوٹھی لگا دی تھی۔ رات کو سونے سے قبل ان کی گرل فرینڈ نے کتے کا کالر ا±تارنے کے لئے کھولا تو وہ انگوٹھی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔پہلے تو وہ مطلب نہ سمجھ سکیں لکنا سڈل کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ دیکھ کر ا±نہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ سڈل ان سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔اینا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ” میں نے ہر رات کی طرح جب اپنے کتے کا کالر ا±تارا تو اس میں ہیرے کی انگوٹھی رکھی ہوئی تھی۔جب میری سڈل کی طرف نظر گئی تو وہ مجھے دیکھ کر مسکرا رہے تھے پھر میں نے محسوس کیاکہ وہ مجھ سے منگنی کرنا چاہتے ہیں۔ “4 سال سے ساتھ رہنے والے اینا اور سڈل نے ا±مید ظاہر کی ہے کہ وہ 2017 میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…