اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اذلان شاہ ہاکی کپ نیوزی لینڈنے اپنے نام کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپوہ(نیوزڈیسک )نیوزی لینڈ نے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ اپنے نام کر لیا جبکہ جنوبی کوریا کو شکست دے کر ہندوستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ملائیشین شہر ایپوہ میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں دونوں ٹیموں میںاعصاب شکن مقابلہ ہوا۔نیوزی لینڈ نے میچ کے شروع سے جارحانہ انداز اپنایا جس کا صلہ انہیں پانچویں منٹ میں اس وقت ملا جب آسٹریلین دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ملنے والے پینالٹی کارنر پر ہیورڈ نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔اس موقع پر کیویز نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا لیکن آسٹریلین دفاعی کھلاڑیوں نے ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔کھیل کے 50ویں منٹ میں آسٹریلیا کو گول کرنے کا موقع میسر آیا اور جمی ڈائر نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تاہم ابھی آسٹریلین ٹیم نے اپنا جشن ختم بھی نہ کیا تھا کہ کیوی کھلاڑی ہیورڈ نے ایک بار پھر دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی لیکن کھیل ختم ہونے سے دو منٹ قبل نولز نے پینالٹی شوٹ پر گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد مقابلہ پینالٹی شوٹ آو¿ٹ پر گیا جہاں دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینالٹی ایوارڈ کی گئیں جہاں کیویز نے تین کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کر لیا۔دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میںبھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے کر لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آو¿ٹ پر ہندوستان نے چار کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا نے ملائیشیا کو شکست دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…