پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایران پاکستان کے ساتھ سرحدپر سکیورٹی فراہم کر نے کوتیارہے ،ایرانی وزیرخارجہ

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کو تجویز دی ہے کہ ’ایران پاکستان کے کچھ حصوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘۔پیر کے روز تہران میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرِداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں واضع طور پر بتایا ہے کہ ایرانی سرحد کے قریب واقعہ کچھ پاکستانی علاقوں پر حکومتِ پاکستان کی رٹ نہیں ہے۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے سرحد پر مشترکہ گشت کی بھی تجویز دی ہے۔خیال رہے کہ 7 اپریل کو پاک ایران کی سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ ایرانی سرحدی محافظ مارے گئے تھے جس کے بعد ایرانی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے اور کارروائی کر کے واپس پاکستان چلے گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کی تھی جس کے بارے میں تہران کا موقف رہا ہے کہ اس کے ٹھکانے پاکستان میں ہیں اور حکومتِ پاکستان تنظیم کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔واضع رہے کہ ایران کے صوبے سیستان اور پاکستان کے سرحدی صوبے بلوچستان میں ایرانی سکیورٹی اہلکاروں اور سمگلروں اور سنی باغی گروہوں کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہو چکی ہیں اور سنہ 2013 میں بھی سنی عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے ایک حملے میں 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ایسے واقعات کی وجہ سے حالیہ برسوں کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات تناو¿ کا شکار رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…