منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی بااثر ترین خاتون کون نکلیں؟ مریم نواز سمیت سب پیچھے رہ گئیں!!

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن رواں سال 2017 ءکی 100 متاثرکن خواتین میں شامل ہو گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک فہرست جاری کی جس میں دنیا بھر سے سو خواتین کا انتخاب کیا گیا اور مومنہ مستحسن پاکستان سے منتخب ہونے

والی واحد خاتون تھیں۔بی بی سی کے مطابق ‘ رواں برس اس فہرست میں شامل خواتین 100 ویمن چیلنج کا حصہ ہے، جنھوں نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے خلاف جدوجہد کی۔مومنہ مستحسن کے علاوہ ناسا کی خلاءباز پیگی وائٹسن، لائبریا کی صدر ایلن جونسن شیرلیف اور انگلش فٹبالر اسٹیف ہوفٹن بھی شامل ہیں۔یہ پانچواں سال ہے جب بی بی بی نے سو بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست کا اجرائ کیا ہے اور اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیراعلانیہ رکاوٹ۔مومنہ مستحسن نے اس حوالے سے کہا کہ ایک قول نے انہیں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دی اور وہ بھی ڈپریشن سے لڑتے ہوئے ایک بسکٹ پر انہوں نے دیکھا تھا جس نے انہیں ذہنی طور پر بیدار کردیا۔اس فہرست میں ابھی بھی مزید چالیس نام شامل کیے جائیں گے اور اس کی مکمل فہرست اکتوبر میں جاری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…