پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم کے لباس پربھی اپوزیشن کی تنقید،سوٹ کے بعد شال بھی مہنگی پڑ گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب فرانس پہنچے تو وہاں کے وزیر سپورٹس تھیئری بریلارڈ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع سوٹ کے بعد اب ان کی شال پر ہنگامہ برپا ہے۔اتوار کو دن بھر سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث ہوتی رہی کہ نریندر مودی نے جو شال پیرس پہنچنے پر اپنے شانے پر ڈال رکھی تھی کیا وہ واقعی مشہور غیر ملکی برانڈ لوئی ویتان کی ہے؟
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم ان دنوں یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور کینیڈا کے دورے پر ہیں۔اس مباحثے کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ہوا دی تھی۔کھیڑا نے گذشتہ دنوں ٹویٹ کیا: ’لوئ? ویتان کی شال اوڑھ کر جناب مودی فرانس میں اپنے ’میک ان انڈیا‘ مہم کی زوردار تشہیر کر رہے ہیں۔‘پون کھیڑا کے اس طنز کے بعد ٹی وی صحافی ساگری?ا گھوش نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا: ’وزیر اعظم نے پیرس میں لوئ? ویتاں کی شال اوڑھی، میرے خیال سے وہاں بھارتی ہینڈلوم زیادہ بہتر ہوتا!‘اس تصویر میں مودی کے سوٹ پر جو سنہری دھاریاں نظر آ رہی ہیں وہ دراصل ان کا نام ہیںلیکن اس پوری بحث میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جبRakesh_lv نام کے ٹوئیٹر ہینڈل سے مبینہ لوئی ویتان کو مودی کی تصویر ٹویٹ کر کے یہ پوچھا کہ کیا وہ ایسی شال خریدنا چاہتے ہیں اور کیا لوئی ویتان ایسی شال بناتا ہے؟لوئی ویتان نے اس کے جواب میں لکھا: ’آپ کے ٹویٹ کے لیے شکریہ۔ بدقسمتی سے آپ نے جو تصویر دی ہے ویسی شال لوئی ویتاں نے نہیں بناءہے۔‘لوئی ویتان کے اس ٹویٹ کے بعد پون کھیڑا اور ساگریا گھوش نے معافی مانگی ہے۔ ساگریا نے لکھا: ’لوئی ویتان کے ٹویٹ کے بارے میں معافی چاہتی ہوں۔ وزیر اعظم کی شال لوئی ویتاں کی شال نہیں تھی، ہوتی بھی تو کچھ غلط نہیں تھا!‘خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر براک اوباما کی ہندوستان آمد کے دوران ایک سوٹ پہنا تھا جس پر ان کا نام لکھا ہوا تھا۔ اس پر بہت شور ہوا تھا۔
بعض حلقوں سے یہ بات کہی گئی تھی کہ مودی نے جو سوٹ زیت تن کیا تھا وہ 10 لاکھ روپے کا تھا۔ بعد میں یہ سوٹ 4.31 کروڑ میں نیلام ہوا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…