اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے ایم کیوایم کوسب سے زیادہ تنقیدکانشانہ بنایا،اب اسی سے مددمانگ رہے ہیں ،یہ اپوزیشن کی اندرکی لڑائی ہے ،جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے وہی اپوزیشن لیڈربنے گا،دیکھنایہ ہے کہ آصف علی زرداری خورشیدشاہ کومزید8ماہ اپوزیشن لیڈررکھناچاہتے ہیں یانہیں،
حکومت اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے معاملے کاجائزہ لے رہی ہے ۔بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت فلحال اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے معاملے کوبغوردورسے جائزہ لے رہی ہے ،ایم کیوایم وہ جماعت ہے جس کوسب سے زیادہ عمران خان نے تنقیدکانشانہ بنایااوراب عمران خان اسی ایم کیوایم کے پاس پہنچ گئے ،میں ان کوگدھانہیں کہہ رہامگرایک مثل ہے مشکل میں گدھے کوباپ بناناہے ۔پہلے یہ ان کوبراکہتے تھے اوراب ان کی مددچاہتے ہیں ،ایم کیوایم کامسئلہ ہے ان کی پی پی سے بنی نہیںیہ اپوزیشن کے اندرکی لڑائی ہے ،ہم کیاکرداراداکریں گے ،ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے وہ قائدحزب اختلاف ہوگاوہ چاہے شاہ جی ہوں یاعمران خان ہوں یافاروق ستار،دیکھنایہ ہے کہ آصف علی زرداری خورشیدشاہ کومزیدآٹھ ماہ قائدحزب اختلاف رکھناگوارہ فرمائیں گے ۔پی پی کی گرفت آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے آصف علی زرداری سے ہمارالاکھ اختلاف سہی مگرجب وہ اپنے لوگوں کے دفاع پرآئیں تودفاع کرناجانتے ہیں ،اگرزرداری صاحب نے فیصلہ کرلیاتوپی ٹی آئی اورایم کیوایم مل کربھی کچھ نہیں کرسکیں گی۔خورشیدشاہ نے بہت ایمانداری کے ساتھ قائدحزب اختلاف کاکرداراداکیا،اوراچھے اندازمیں حکومت سے اختلاف رائے کیا۔