لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) بھی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید کے عہدے کو بچانے کیلئے میدان میں آگئی ‘میاں نوازشر یف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپوزیشن جماعتوں سے ’’رابطوں ‘‘کا ٹارگٹ دیدیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں (ن) لیگ کے قائدمیاں نوازشر یف سے ہونیوالی ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے میاں نوازشر یف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات
بارے آگاہ کیا جسکے بعد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بھی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید کے عہدے کو بچانے کیلئے میدان میں آگئی اور ایاز صادق تحر یک انصاف کی کوششوں کو ناکام بنانے اور سید خورشید کے عہد ے کو بچانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پار لیمانی لیڈر سے رابطے کر یں گے اور اس حوالے سے میاں نوازشر یف نے بھی سردار ایاز صادق کو ہدایت کر دی ہے ۔