ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

لینڈ مافیا کاجعلی کاغذات بنواکر چرچ کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ،کیتھولک بورڈ نے ڈی جی رینجرز سے کیا مطالبہ کر دیا؟‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) کیتھولک آرچ ڈائیوسس کراچی کے ورکر جنرل وایڈمنسٹریٹرریورنڈ فادر صالح ڈائیگو نے کہاہے کہ تیسر ٹاؤن میں پارک کی زمین پر قبضے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے 35 سی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے اصل اور مصدقہ کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں جو کسی بھی متعلقہ فورم پر دکھانے کیلئے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسیحیوں کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں کہا کہ آرچ بشپ جوزف کوٹس اور فادر اگسٹین سوارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں حیدر شیرازی ، شاہدغوری ودیگر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو ہدایات کردی ہیں اور قبضہ مافیا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کیلئے کیتھولک چرچ کا وفد جلد گورنر سندھ محمد زبیر ‘وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کریگا۔ اس موقع پر چرچ کمیٹی کے صدر صابرصوبہ، جنرل سیکریٹری شہباز نذر سرویااورمرکزی رہنما بشارت اٹھوال نے کہا کہ حیدر شیرازی ، شاہدغوری اور لینڈ مافیا کے دیگر کارندے چرچ کی زمین پر قبضے کیلئے کیتھولک کلیسیاء اور مذہبی رہنماؤں کو بدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا نے پلاٹوں پر قبضے کیلئے پہلے جعلی کاغذات بنوائے اور اب مسیحی ہونے کی وجہ سے دباؤ ڈال کر اور ڈرا دھمکا کر زمینیں ہتھیاکر برما میں ہونے والے مظالم کراچی کے مسیحیوں کیخلاف دہرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کچھ بھی کرلے اپنے حق سے کسی صورت۔ دستبردار نہیں ہونگے۔کمیٹی ممبران نے کہا کہ ہم مسیحی ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم سے جینے کا حق چھین لیا جاے ۔ ہم نے متعلقہ اداروں اور تھانے میں درخواست دیدی ہے اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔دریں اثناء قبضہ مافیا نے مسجد کے پلاٹ کی تعمیرات گرادیں،

مسجد کمیٹی کے متاثرین کے مطابق ایس ٹی پلاٹ پر فلیٹ پروجیکٹ تعمیر کرنے کا خواب دیکھنے والے لینڈ مافیا کے سرغنہ ضیاء الرحمن نے جعلی ڈی آئی جی کے ذریعے چاردیواری گرائی،خود کو حاضر ڈیوٹی ڈی آئی جی تجاوزات ظاہر کرنے والا سردار نامی شخص ریٹائرڈ ڈی آئی جی محمد دین بلوچ کاداماد بتایا جاتا ہے اورقبضہ مافیا کے ساتھ ملکر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے،

مسجد کمیٹی نے بتایاکہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے رینجرز کی گاڑی ہمراہ لائی گئیں جنہیں مسجد کے پلاٹ کی دستاویزات دیکھائی گئیں تو رینجرز کچھ دیر بعد واپس چلی گئی ، اہل علاقہ نے بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں سوارنامعلوم اور چند معلوم افراد نے علاقے میں دہشت پھیلائی تاکہ لوگ یا مسجد کمیٹی کوئی مزاحمت یا احتجاج نہ کرسکے۔مسجد کمیٹی کے مطابق کچھ دیر بعد لینڈ مافیا کو سپورٹ کرنے کیلئے ایک ڈبل کیبن جس کی پشت پر AFR-2016کی نمبر پلیٹ درج تھی جوکہ جعلی ہوتی ہے

اسی طرح ایک کار ایکسل آئی جس پر AMR-900کی نمبر پلیٹ درج تھی، ایک کار جس پر نمبر پلیٹ ASJ-304درج تھی ایک گرے رنگ کی ایکسل آئی جس پر سندھ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی جس کا نمبر SP-0376لگی ہوئی تھی اورایک گاڑی جس پر نمبر پلیٹ KQ-4294درج تھا۔دارالعلوم اہلحدیث جس کا مکمل نام جامعہ تعلیمات القرآن و الحدیث ریتہ پلاٹ شاہ فیصل کالونی ہے جو جامع مسجد الرزین اہلحدیث کمیٹی کے زیر اہتمام چل رہا ہے کہ جنرل سیکریٹری عبدالقیوم اجملی نے بتایا کہ ایک لینڈ مافیا سرغنہ بتایا جاتا ہے

جس کا نام ضیاء الرحمن ہے وہ کافی عرصہ سے مختلف لوگوں کے ذریعے مسجد کمیٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے ناکامی کی صورت میں اس شخص نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث شخص جس کا نام سردار بتایا جاتا ہے کو مسجد و مدرسہ کی تعمیرات گرانے کا ٹھیکہ دیا جس نے سازشی دماغ استعمال کرتے ہیں سب کو استعمال کیا حتیٰ کہ پاکستان رینجرز کی گاڑی بھی ہمراہ لایا ہم ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ معلوم کیا جائے کہ اس غیرقانونی کام میں پاکستان رینجرز کس طرح استعمال ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی اصلی یا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے استعمال پر آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور دین کی خدمت کیلئے وقف جائیداد پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نام استعمال کرنے کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…