اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں نے رضا مندی ظاہر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزشن لیڈر لانے کے لیے پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرا کر اس
پوزیشن پر لے آئی ہیں کہ اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جا سکے، یہ تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے 61 ارکانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو اسمبلی میں اس وقت 59 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔