جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر پانی کا مسئلہ؟ تیسرے رن وے کی تکمیل؟103 جعلی سوسائٹیوں نے اربوں کے پلاٹ بیچ دیے، سوسائٹیز کے این او سیز کے بارے میں قائمہ کمیٹی میں بڑا فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم قیمت زمین رہائشی آبادی کو نقصان نہ پہنچاتے ہوئے اور قومی خزانے میں بچت کو مد نظر رکھا جائے ۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پانی کا مسئلہ حل کرنے پر سول ایوسی ایشن ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایئر پورٹ سے ملحقہ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی با اثر شخص کی ملکیت ہے ۔ اربوں کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دیئے گئے ہیں ۔ دس سال بعد اس طرح کی سوسائٹیوں کے این او سی منسوخ کیے گئے تو غریب خریداروں کا نقصان ہوگا۔ تیسرے رن وے کی زمین خریداری میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری خرید کردہ زمین کے اردگرد لوہے کی تار یا پتھر لگا کر محفوظ بنایا جائے اور خرید کردہ زمین کے بارے میں باقاعدہ اشتہار بھی دیئے جائیں ۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ آر ڈی اے ، سی ڈی اے اور وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے اور پابندی لگائی گئی ہے کہ اس کمیٹی کی منظوری کے بغیر این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا ۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ تیسرے رن وے کے لئے باقاعدہ سروے کرایا جائے تاکہ مستقبل میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوں ۔ سیکرٹری ایوسی ایشن نے بتایا کہ حتمی فیصلہ کرنے کیلئے کنسلٹنٹ سے بھی مکمل مشاورت کی جاتی ہے ۔ کنسلٹنٹ کی رپورٹ کمیٹی کو بھی فراہم کی جائے گی ۔ سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے سے قبل تمام معاملات زیر غور لائے جانے چاہیے تھے اور فوری طور پر فیصلہ کیا جائے کہ تیسرا رن وے کس مقام پر قائم کیاجائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 103 جعلی سوسائٹیوں کا معاملہ پہلے سے چل رہا ہے ۔ کروڑوں اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے ۔

اس طرح کے غلط کاموں کو روکنا ہوگا ۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ منصوبہ کی لاگت پہلے ہی بڑھ گئی ہے ۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ نئے رن وے کیلئے مشترکہ سروے کرایا جائے ۔ سینیٹر یوسف بادینی نے کوئٹہ ایئر پورٹ میں بد عنوانی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تحفظا ت کا اظہار کیا ۔ سینیٹر اعظم سواتی کی طرف سے گن اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ کے بل 2017 پر وزیر مملکت دانیا ل عزیز نے بتایا کہ ممبران کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے ۔

حکومت سے فنڈ نہیں لیتے زمین کا قانون کے مطابق کرایہ دے رہے ہیں ۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیر مملکت اور محرک سینیٹر کمیٹی کی مشاورت سے مل بیٹھ کر معاملہ حل کریں ۔ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر شاہد خان نے بتایا کہ صدر مملکت نے پہلی بار کلب کا آڈٹ کرایا ہے ۔ 16 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے مختلف آڈٹ کمپنیوں کی طرف سے دی گئی رپورٹ میں غلطیوں پر کہا کہ آئندہ اجلاس میں درست فراہم کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد کلب کی نئی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر پر سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ ٹھیکہ لینے کی اہلیت نہ رکھنے والی پارٹی نے بد عنوانی کی ہے ۔تعمیر میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری ایوسی ایشن نے بتایا کہ چین کا وفد اکتوبر میں پاکستان کے دورے پر آرہاہے ۔220 ملین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری ہو گئی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت تجویز کرے کہ کمیٹی پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات کرے یا چین کا دورہ کرے جس کی اراکین کمیٹی نے تائید کی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دوشنبہ کیلئے پی آئی اے کی صرف ایک پرواز ہے ۔

سینیٹر یوسف بادینی نے کہاکہ گودرا کیلئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے۔بیرون ملک پی آئی اے کے کھڑے جہاز کے بارے میں سینیٹرز یوسف بادینی اور کامل علی آغا نے کہا کہ معاملہ حل کیاجائے جس پر آگاہ کیا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ مذاکرات کرے گی ۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ دورے پر اخراجات جہاز کے کھوکھے کی قیمت سے زائد ہو جائیں گے ۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کو حل کرنے کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن سے وقت مانگا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ 45 دنوں میں معاملہ حل کیا جائے ۔ سینیٹر کامل علی آغا نے تجویز دی کہ ذمہ دار کا تعین کیاجائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں ذمہ دار آفسیر کو اجلاس میں طلب کر لیا ۔ اجلاس میں سینیٹرز کامل علی آغا، یوسف بادینی ، شاہی سید ، سیف اللہ خان بنگش ، نجمہ حمید ، کلثوم پروین ، اعظم خان سواتی کے علاوہ وزیر مملکت دانیا ل عزیز چوہدری ، سیکرٹری سول ایوی ایشن ، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کلب اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…