اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئندہ ہفتے دورہ افغانستان کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا افغان وزارت دفاع کے حوالے سے اعلان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں افغانستان کا دورہ کر کے اعلیٰ افغان حکام سے ملاقات کرینگے جس کے دوران مختلف وہ افغان اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے اہم امور پر زیر بحث آئیں گے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع
دولت وزیری کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے موقع پر طالبان کو امن مذاکرات کیلئے میز پر لانے کی کوششوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کے حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ یا دفاع کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تھی ۔