پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

برازیل میں حکومت کی بدعنوانی کے خلاف احتجاج

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بر ازیل میں ہزاروں افراد نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ملک میں پرامن احتجاج کیا ۔مظاہرین نے سرکاری آئل کمپنی پیٹروباس میں حکمران ورکرز پارٹی پر رشوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ادھر برازیل کی صدر ڈیلما روزیف نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ڈیلما روزیف کو ملک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بے قصور پایا گیا ہے۔برازیل میں حزبِ مخالف کا کہنا ہے کہ سرکاری آئل کمپنی میں سیاست دانوں نے مبینہ طور پر اس دوران زیادہ رشوت لی جب صدر ڈیلما روزیف اس کمپنی کی سربراہ تھیں۔ملک کی صدر کو اس الزامات سے بری قرار دیے جانے کے باوجود متعدد مظاہرین کو یقین ہے کہ ڈیلما روزیف کو اس سکینڈل کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا جبکہ چند افراد ان کے مواخذے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ برازیل میں اتوار کو ہونے والے مظاہروں میں 1,40,000 افراد نے حصہ لیا تاہم منتظمین نے اس کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے۔ مظاہرے میں شریک متعدد مظاہرین نے برازیل کی قومی فٹبال ٹیم والی پیلے رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں اور وہ برازیلی جھنڈے لہرا رہے تھے۔دیگر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔برازیل کے شہر ریو دی جینیورو میں بھی چند ہزا افراد نے احتجاج کیا۔شہر میں ہونے والے مظاہرے میں زیادہ تر متوسط طبقے کے افراد شامل تھے۔ ریو دی جینیورو کے علاوہ ساو¿پالو میں بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے:چار سالہ بچے نے وائٹ ہاﺅس سیکورٹی عملے کی دوڑیں لگوادیں

خیال رہے کہ برازیل کی ورکرز پارٹی جنوری سنہ 2013 سے اقتدار میں ہے۔برازیل کی سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث 54 افراد کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔یہ کہا جا رہا ہے کہ پرائیوٹ کمپنیوں نے پیٹروباس کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے ان بدعنوان اہل کاروں کو مبینہ طور پر رشوت دی تھی تاہم یہ اہل کار ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…