پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بزرگوں کا خیال رکھنے والے طالب علموں کو مفت رہائش کی پیشکش

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
لندن(نیوزڈیسک)ڈچ یونیورسٹیوں کے ضرورت مند طالب علموں کو مفت رہائشی منصوبہ کی پیشکش ہوئی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نوجوانوں کو اپنا کچھ وقت نرسنگ ہوم میں بزرگوں کے ساتھ گزارنا ہوگا۔بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند طالب علموں کو یونیورسٹی کے آس پاس مہنگی رہائش کے اخراجات بچانے کے علاوہ مفت کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
تاہم اس سہولت سے صرف ایسے طالب علم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے کچھ وقت دینے کا وعدہ کریں گے اور نرسنگ ہوم میں ایک اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے بزرگوں کا خیال رکھیں گے۔منصوبے کی تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو ہیو مینٹاس ریٹائر منٹ ہاوسز میں بزرگوں کے ساتھ مہینے میں کم از کم 30 گھنٹے گزارنے ہوں گے جس کے بدلے نرسنگ ہوم میں ان کی مفت رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔اس پیش رفت کےحوالے سے گیا سائیکس جو نرسنگ ہوم کا انتظام سنبھالتی ہیں، نے پی بی ایس کو بتایا کہ کمپنی نیدر لینڈ میں ڈی وینٹر شہر میں بزرگوں کو آرام دہ اور بہترین رہائش فراہم کرنا چاہتی تھی۔ “لہذا اسی وجہ سے ہم نے طالب علموں کی ہاو¿سنگ کے منصوبے کا آغاز کیا اور نوجوانوں سے بزرگوں کا پڑوسی بننے کے لیے پوچھا۔”گیا سائیکس نے کہا کہ اس وقت 6 طالب علم 160 بزرگوں کے ساتھ نرسنگ ہوم میں رہ رہے ہیں، وہ بزرگوں کی مرضی سے گھر میں آتے جاتے ہیں اور ان کے لیے کسی بھی طرح سے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “یہ نوجواں بزرگوں کو نئی روح دے رہے ہیں وہ روزمرہ کی زندگی میں ایک دوسرے کو چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو بزرگوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ نوجوانوں کی کہانیاں بزرگوں کے لیے بہت دلچسپ ہیں۔”انھوں نے کہا کہ نوجوان باہر کی دنیا گھر میں لے کر آتے ہیں اور پھر ان کی دنیا ہی بزرگوں کی دنیا بن جاتی ہے۔

 



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…