اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

طلال چوہدری کی براہ راست پروگرام میں سابق صدر مشرف کو غلیظ گالیاں، پروگرام کے میزبان فوری طور پر کیا ، کیا؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و وزیر مملکت طلال چوہدری نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آپے سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کلثوم نواز اس وقت بیمار ہیں، میاں نواز شریف نے ایک مثال سیٹ کی ہے جس میں انہوں نے شریک حیات کو بیماری میں چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش

کیا۔ جبکہ دوسری طرف ایک آمر پرویز مشرف اپنی والدہ کی بیماری اور اپنے کمر درد کا بہانہ بنا کر باہر ناچ گانا کر رہا ہے۔ اس کی کمر درد بھی ختم ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی والدہ کو اور لمبی زندگی دے ، وہ والدہ کا بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہوا ہے اور ناچ گانا کر رہا ہے۔ جیسے کوئی سائیکل چور(بہن کی غلیظ گالی) اور بھینس چور باہر بھاگ جاتا ہے وہ اس طرح باہر بھاگا ہوا ہے۔ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ریفرنڈم کے طور پر لڑیں گے، آئندہ الیکشن بجلی اور دہشتگردی پر نہیں نظام کی خرابی دور کرنے کیلئے لڑیں گے، عوام مینڈیٹ دیں گے تو نظام میں خرابیاں ختم کرنے کیلئے آئینی ترامیم یا قانون میں تبدیلیاں کریں گے، نظام عدل کی خرابیوں کی وجہ سے عدلیہ کو بحال کرنے ، جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے منتخب وزیراعظم کو بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے، ہمارا مقابلہ ایسی سوچ اور ایسے لوگوں سے ہے جو پرویز مشرف کے ریفرنڈم کے پولنگ ایجنٹ تھے، یہ لوگ شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار میں پہنچنا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ پارٹی میں توڑپھوڑ اور چوہدری نثار سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوگئی ہیں، نواز شریف کے عدالت میں پیش ہونے سے بہت سے لوگ شرمندہ ہوئے، ن لیگ کے قائد نواز شریف ہیں وہی پارٹی کی قیادت کریں گے، 2018ء میں نواز شریف صرف ن لیگ کو نہیں پاکستان کی سیاست کی قیادت کریں گے، مریم نواز

کی اپنے بھائیوں سے الگ قانونی پوزیشن ہے، حسن اور حسین نواز اوورسیز پاکستانی ہیں ان کے پاس بہت سے قانونی و آئینی اختیارات ہیں، نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونے پاکستان آئے، ایک آمر اپنی والدہ اور کمر درد کا بہانہ بنا کر باہر ناچ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…