جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے وقت وکیلوں کے لباس میں کن کو ساتھ لے گئے تھے جنہوں نے اندر جاتے ہی جج۔۔؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں کو مارا پیٹا گیا،نواز شریف عدالت کے اندر اپنے ’’ساتھیوں کو لے گئے جنہوں نے کالے کوٹ (وکیلوں والا لباس) پہنا ہوا تھا ، وہ شاید ایجنسیوں کے لوگ تھے جنہوں نے کمرہ عدالت میں گھستے ہی جج کے سامنے نواز شریف

کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی پر کم و بیش وہی مناظر تھے جو آج سے کئی سال پہلے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر تھے۔ جب نعرے لگ رہے تھے تو جج صاحب نے نواز شریف کو عدالت سے چلے جانا کا کہا اور کارروائی روک دی گئی۔ نواز شریف نے اس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی جس میں سخت پیغامات دیئے گئےاور صحافیوں کو کوئی سوال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔دوسری جانب آج احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی، وزیر حزانہ نے الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔نجی ٹی وی چینل ’’سما‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےجج کے فرد جرم عائد کرنے کے جواب میں کہا کہ میں نے آپ سے پہلے بھی استدعا کی تھی اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں۔اسحاق ڈار نےالزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ ان کے اثاثے جائزطریقے سے بنائے گئے اور آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احتساب عدالت میں الزامات کا دفاع کروں گا۔ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کے دوران قومی احستاب بیورو (نیب) کی جانب سے 16گواہان کی فہرست جمع کرائی گئی جبکہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حاضری سے استسنیٰ کی درخواست دی، جس کی نیب نے مخالفت کی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت پہنچے تو رش کی وجہ سے عدالت کے احاطے کا گیٹ بند تھا ، جس کے باعث وہ عدالت میں داخل نہیں ہوسکے اور انہیں واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد وہ عقبی دروازے سے عدالت پہنچے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، میڈیا کے نمائندوں اور

سائلین کو بھی عدالت کے باہر ہی روک دیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آج چوتھی سماعت ہے،عدالت نے 25 ستمبر کی گزشتہ سماعت پر ملزم کو 23 جلدوں پر مشتمل ریفرنس کی نقول فراہم کر کے وصولی کی رسید پر دستخط کرائے تھے۔اس کے بعد عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کے جائزے کے لیے کم از کم 7 دن دینے کی استدعا مسترد کردی تھی اور فرد جرم عائد کرنے کے

لیےآج کی تاریخ مقرر کی تھی۔وزیرخزانہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھےاور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…