ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان سے مذاکرات کا مشورہ،اقتدار میں آئے تو امریکہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ عمران خان نے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کااب پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور شریف خاندان کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے چھٹی ہوگئی،صدرٹرمپ کی افغان پالیسی میں نقص ہے اور ٹرمپ کی پالیسی مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ طالبان کو شکست نہ دے سکا تو پاکستان کو اس کا قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت میں آئے تو امریکہ کوصاف کہیں گے کہ جنگ ایسے نہیں جیتی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکے بیان سے پاکستانیوں کودکھ ہوا جب کہ ڈرون حملے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات بھڑکاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17سال قبل بھی کہا تھا کہ مزید لڑائی اور خون بہانا کوئی جواب نہیں، امریکہ کو طالبان کو تباہ کرنے کی کوشش کے بجائے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ افغانستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور وہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔عمران خان نے سابق وزیراعظم سے متعلق کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں، شریف فیملی کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے چھٹی ہوگئی، پورا خاندان ہی کرپشن میں ملوث نکلا ہے، اب یہ کس منہ سے دوبارہ سیاست میں آئیں گے۔ تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہوئی تو کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گی۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی بی کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی چیف چار دن لندن میں کیا کررہے تھے،کیا وہ نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھے؟ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، انہیں ریاست کا وفادار ہونا چاہیے نوازشریف کا نہیں۔اس طرح کے اقدامات سے مافیا تمام قوانین اور جمہوری روایات کو توڑرہا ہے، اس طرح ریاستی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، آئی بی چیف ایسا ماحول بنارہے ہیں جس سے اراکین اسمبلی نواز شریف کے ساتھ جڑے رہیں، آئی بی چیف نواز شریف کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…