اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ایک دفعہ پر ہرزہ سرائی، تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی طرف سے ایک مرتبہ پھر سے ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی گئی ہے۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کرتے ہوئے پاکستان اور
پاکستانی اداروں کے خلاف شدید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اور عوام کو بھڑکانے کے ساتھ ساتھ ملک توڑنے کی دھمکی بھی دے ڈالی، اس کے ساتھ ساتھ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ میرے نقش قدم پر ہیں اس کے علاوہ کہا کہ مریم نواز میری بہن ہیں۔