نوشہرہ (این این آئی) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP )کو خفیہ زرائع سے انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ پبی کے علاقہ میں پرائیویٹ میڈیکل سنٹر میں انسانی اعضاء (گردوں) کا غیر قانونی طور پر پیوند کاری کا مکروہ کام ایک باقاعدہ منظم طریقے سے ہو رہا ہے ۔اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اسی وقت DSP پبی سرکل لقمان خان،DSP ہیڈکوارٹرز کیڈٹ شہنشاہ گوہر ،SHO SI مسعود خان،SI حنیف خان اور FIA ملتان کی ٹیم DD-FIA ٹیم بابر شہریاراور
ان کی ٹیم SHO ممتاز قریشی ،SI عبدالروف بیگ،SI عبدالوکیل،SI آصف ساہو،ASIذیشان اور FIA جوانوں کا نوشہرہ پولیسRRF سپیشل کماندوز کے ہمراہ پبی کے علاقے دعا میڈیکل سنٹر پرجوائنٹ کمانڈوزایکشن میں ہسپتال کے اندر خفیہ طور پر مصروف عمل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے معروف سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز(یورولوجسٹ)اور ان کی ٹیم ملزم کامران خان ،فاروق آحمد ،نوید حمید ٹیکنیشن ،محمد بلال ،شاہد اقبال ڈرائیور اور ہسپتال میں موجود مریض سمیع اللہ اور گردہ بیچنے والے محمد بابر کو حراست میں لے لیا گیا۔