جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی اور یہ ایک کام کرنا ہوگا، نیا قانون آگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لئے شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کی بلڈ سکریننگ لازمی قرار دینے کے لئے قانون سازی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور پنجاب تھیلیسیمیا پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام نے ڈرافٹ بل تیار کرلیا ہے جس پر تمام سٹیک ہولڈرز کی آراء لینے کے لئے اکتوبر میں مشاورتی سیمینار منعقد کیا جائے گا

جس میں علماء، سول سوسائٹی، میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں پنجاب تھیلیسیمیا پرویونشن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ٹی پی پی ڈاکٹر شبنم بشیر، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محسن اور ڈویلپمنٹ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تھیلیسیمیا انتہائی مہلک اور تکلیف دہ مرض ہے جس سے بچاؤ نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ ایک موروثی مرض ہے اور ذرا سی احتیاط کے ساتھ اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کے لئے تشہیری مہم چلائی جائے تاکہ لوگ اس مسئلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈاکٹر شبنم بشیر کا کہنا تھا کہ بغیر بلڈسکریننگ کے مرض کا پتہ نہیں چلتا اور جب تھیلیسیمیا مائنر سے متاثرہ لڑکا اور لڑکی شادی کرتے ہیں تو پیدا ہونے والے بچے تھیلیسیمیا میجرکا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں زندہ رہنے تک تازہ خون لگانے کی ضرورت پڑتی ہے جس کے سائیڈ افیکٹ ہوتے ہیں نیز مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود تھیلیسیمیا میجر کے مریض کی Survivalمشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد اسلامی ممالک سمیت بہت سے ممالک میں شادی سے پہلے بلڈسکریننگ کا قانون ہے جس سے اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی طرز پر تھیلیسیمیا کے بارے مضمون سکولوں ، کالجوں کے سلیبس میں شامل کرانے کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سے رابطہ کیا جائے اور تعلیمی اداروں کے کریکولم میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی کے لئے چیپٹر شامل کرایا جائے۔ انہوں نے آئندہ ماہ ہونے والے سیمینار کی کامیابی کے لئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…