ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

’’جیتو پاکستان کی طرف سے نئی کار اور 10 تولہ سونا مبارک‘‘ نوسر بازوں نے خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا!!!

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے گیم شو’’ جیتو پاکستان ‘‘کو بنیاد بنا کر نو سربازوں نے عوام کو موبائل فون پر جھوٹے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، جس میں انعامات اور پروگرام میں شرکت کی نوید سنائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق نو سر بازوں نےاب خیبرپختونخوا کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کو بھی ایک ٹیکسٹ میسج بھیج دیا، جس میں ان کو گیم شو جیتو پاکستان کی طرف سے ایک نئی ہنڈا

کار اور دس تولے سونا نکلنے پر مبارکباد دی گئی تھی اور نیچے لکھے گئے نمبر پر رابطہ کرنے کا کہا گیا تھا۔جعل سازوں کی طرف سے ملنے والے اس برقی پیغام کے بعد خیبرپختونخوا کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ ’’ ایک سیاسی کارکن اور رکن اسمبلی ہونے کی وجہ سے موبائل فون پر آنے والے ٹیکسٹ میسجز اکثر ناگوار ہی گزرتے ہیں۔مگر اس دن جب موبائل فون پر میسج کی ٹون بجی اور نہ چاہتے ہوئے بھی میسج پڑھنا شروع کیا تو پہلی لائن پڑھتے ہی دل کی دھڑکن تیز ہونا شروع ہوگئی کیونکہ میسج ہی ایسا تھا کہ تجسس اور خوشی کے ملے جلے تاثرات میں دل تیزی کے ساتھ دھڑک رہا تھا۔وہ پیغام سے زیادہ ایک خوشخبری تھی جس میں گیم شو جیتو پاکستان کی طرف سے ایک نئی ہنڈا کار اور دس تولے سونا نکلنے پر مجھے مبارکباد دی گئی تھی اور نیچے لکھے گئے نمبر پر رابطہ کرنے کا کہا گیا تھا۔میسج دیکھ کر بہت خوش تھی کہ دس تولہ سونا ملے گا تو کڑے بنا کر بیٹی کیلئے رکھ لوں گی اور کار اپنے استعمال میں آجائے گی لیکن حقیقت جان کر بہت افسوس ہوا کہ یہ لوگ تیس ہزار لے کر لوگوں کو لوٹتے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ جیتو پاکستان اے آر وائی کا ایک ایسا گیم شو ہے جسے تمام چھوٹے بڑے نہایت شوق سے دیکھتے ہیں اور لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمیں بھی اس پروگرام میں جانے کا موقع مل جائے اور ہم بھی فہد مصطفیٰ کے اس پروگرام میں

شریک ہو کر انعامات حاصل کر سکیں، جیتو پاکستان کا ریٹنگ کے اعتبار سے ٹاپ پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ اب اس جیتو پاکستان پروگرام میں کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے، جب اس کرپشن کے بارے میں اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کو پتہ چلاتو انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کسی سے رعایت نہ برتنے کا کہا ہے۔ اس پروگرام کی میزبانی فہد مصطفیٰ کرتے ہیں اور اس میں لاکھوں کے انعامات شرکاء

میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سینئر صحافی علی عمران جونیئر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیتو پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور اس کرپشن بارے اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کو بھی پتہ چکا ہے جس کے بعد انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، اس بارے میں صحافتی حلقوں کا کہنا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کو ہی فارغ کر دیا جائے۔ سینئر

صحافی علی عمران جونیئر نے کہا کہ اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان میں کرپشن بڑے دلچسپ انداز میں کی جاتی تھی، ٹیم کے ارکان پورے پورے خاندان کو پروگرام میں شرکت کے لیے بلاتے تھے اور پھر انہیں انعامات سے لاد دیا جاتا تھا اور اس کے بعد یہ انعامات آپس میں تقسیم کر لیے جاتے تھے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…