اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن سے پاکستان آمد کا فیصلہ اچانک کیا۔ تفصیلات کے مطابق کالم نگار اور تجزیہ نگار ارشاد احمد بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے لندن سے پاکستان آمد کا فیصلہ اچانک اور کسی کو بتائے بغیر کیا گیا، حتیٰ کہ ان کے بھائی شہباز شریف کو بھی ان پاکستان واپسی کا علم نہیں تھا،
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق معلومات میڈیا سے ملیں۔ معروف کالم نگار ارشاد احمد بھٹی نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے ان کی بیٹی مریم نواز کی سوچ کو بھی شکست ہوئی ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے اس فیصلے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز اور چوہدری نثار گروپ کی سوچ کو کامیابی ملی ہے جو مفاہمت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔