لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردئیے ۔میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پرسینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر کینتھ ولیمز کو نوٹسزبھجوائے
جن میں دونوں سینیٹرز سے جواب مانگا گیا ہے اور وجوہات بتانے کیلئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ نے انتخابی اصلاحات بل کی شق 203صرف ایک ووٹ کے فرق سے منظورکی تھی ۔ دونوں سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ اس شق کے تحت کوئی بھی نااہل یا سزا یافتہ شخص پارٹی صدر بن سکے گا ۔