کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں سی پیک منصوبے کے تحت 4 نئی شاہرائیں بنائی جائیں گی ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق بلوچستان میں سی پیک منصوبے کے تحت 4 نئی شاہرائیں بنائی جائیں گی تاکہ دور دراز علاقوں کے درمیان رابطہ قائم کیا جا سکے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پرسی پیک کے جائنٹ ورکنگ گروپ نے ان شاہراہوں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت کی منظوری دے دی
ہے، دو شاہراہوں کے منصوبہ جات جن میں 210 کلومیٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان ژوب روڈ اور 110 کلومیٹر طویل خضدار بسیما روڈ شامل ہیں پر رواں سال ہی کام شروع کیا جائے گا جن پر 20 ارب روپے لاگت آئے گی،ان شاہراہوں کی تعمیر سے لوگوں کو ذرائع آمدورفت کی جدید سہولیات میسر ہوں گی