منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کی پاکستانی درخواستوں میں 2 گنا اضافہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواستوں میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے 30 جون کے درمیان حکومت کی جانب سے 24 ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ 80 سے زائد اکاؤنٹس

کو رپورٹ کیا گیاجن پر تعمیل کی شرح صفر رہی۔ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی نگہت داد کے مطابق رواں سال کے ا?غاز میں چند بلاگرز کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کئی افراد نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سمیت امریکا، روس اور ترکی کی پیش کردہ بری مثالوں پر عمل کررہا ہے۔اس رپورٹ میں ٹوئٹر کو موصول ہونے والی درخواستوں پر روشنی ڈالی گئی ہیں جن میں کاپی رائٹس اور ای میل کی پرائیوسی سے جڑے معاملات کی درخواستیں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیا ویب سائٹ نے ان درخواستوں کے خلاف کوئی ایکشن لیا یا نہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ رواں سال جنوری سے جون کے دوران بھارتی عدالت نے 2 ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست کی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی ان درخواستوں کی تعداد 100 سے زائد تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی عدالت کی جانب سے کسی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب دونوں ممالک کی جانب سے اکاؤنٹس

بند کرنے کے لیے دی جانے والی درخواستوں کا تقابل کریں تو گذشتہ سال بھارتی عدالت نے ایک اکاؤنٹ جبکہ حکومت اور ایجنسیوں نے 96 اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، بھارت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تعداد 295 تھی۔پاکستانی حکومت اور ایجنسیوں نے گذشتہ سال 13 اکاؤنٹس معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ 19 اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا تھا،جن میں

کوئی بھی عدالتی درخواست شامل نہیں تھی۔واضح رہے کہ رواں سال ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے سب سے زیادہ 715 عدالتی احکامات ترکی نے جاری کیے جبکہ ترک حکومت نے 1995 اکاؤنٹس معطل کرنے کی درخواست کی۔اس فہرست میں دوسرے درجے پر روس(1213) جبکہ تیسرے پر فرانس(1038) رہا۔سب سے زیادہ ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی بالترتیب ترکی، روس اور فرانس کی جانب

سے سے رپورٹ کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…