جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی ٗگھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ نے گھروں سے ڈینگی مچھر کے لاروا برآمد ہونے پر رہائشی افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق راولپنڈی سے سامنے آنے والے ڈینگی بخار کے کیسز کی تعداد 30 تک محدود ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کے نام پر رہائشی افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا

ہے۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن (آر ایم سی) نے گھروں سے ڈینگی لاروا ملنے پر 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔اس حوالے سے سکستھ روڈ کے رہائشی محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز ان کے گھر میں داخل ہوئی اور گھر کا جائزہ لینے کے بعد اہل خانہ کو بتایا کہ احاطے میں ڈینگی کے لاروا برآمد کیے گئے ہیں۔محمد فیصل کے مطابق اہل خانہ کو ڈینگی وائرس سے محفوظ

رکھنے کے لیے انہوں نے گھر میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مقام سے ڈینگی مچھر کے لاروا برآمد ہوتے ہیں تو محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپرے کا انتظام کرے لیکن یہ محکمے مقدمات پولیس کو روانہ کرکے شہریوں کو ہراساں کررہے ہیں۔دوسری جانب آر ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاروا برآمد

ہونے پر گھروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات 2012 میں جاری کی گئی تھیں تاہم تعجب کی بات ہے کہ مقامی حکومت اب ان ہدایات پر عمل کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…