منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

فلسطین کے مسئلہ کو ملت اسلامیہ جموںوکشمیر اپنا مسئلہ تصور کرتے ہیں‘ڈاکٹر خالد محمود

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود سے حماس کے راہنما ڈاکٹر خالد نے دفتر جماعت اسلامی بستی دارالسلام میں ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق اس موقع پردونوں راہنمائوں نے فلسطین ،کشمیر سمیت امت کے دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ

فلسطین کے مسئلہ کو ملت اسلامیہ جموںوکشمیر اپنا مسئلہ تصور کرتے ہیں اہل فلسطین اہل کشمیر کے دلوں میں بستے ہیں فلسطین میں قبلہ اول بیت المقدس ہونے کے ناطے یہ تمام مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ بھی ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی پوری امت پر فرض ہے کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں کشمیر ی اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کررہے ہیں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی اورپیدائشی حق فراہم کروائے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بھارت اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلانے اور منظم ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہیں اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اور بھارت جنوبی ایشیا میں تھانے دار بننے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ملت اسلامیہ جموںوکشمیر اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ہم اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیری اور فلسطینی ایک دن آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام محض ایک خواب ہے ،ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حماس کے راہنما

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد قانونی اور جائز ہے ہمارا موقف یہ ہے کہ فلسطینیوں کو جہاں سے جبراً نکالا گیا تھا وہاں ان کو واپس لایا جائے مسجد اقصیٰ اسلامی وقف ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے مقدس مقام ہے صہیونی مسجد اقصیٰ پر قبضہ کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جب تک ایک بھی مسلمان فلسطینی زندہ ہے

وہ اس مقدس مسجد کا دفاع کرتا رہے گا انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے مسجد کے دروازے پر چیکنگ کے بہانے اس کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو 7دنوں تک لاکھوں فلسطینیوں نے اس کے خلاف آواز بلند کی تو اللہ کی نصرت و تائید سے اسرائیل کو یہاں سے واپس پیچھے ہٹنا پڑھا انہوں نے کہاکہ فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی اور حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں

ہماری یہ جدوجہد صرف فلسطین تک محدود ہے ہمارا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…