کاکول: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل کے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاک فوج ملکی اتحاد کی علامت ہے اور ہم ہر قسم کی آفت اور مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن ضرب عضب ایک نظریہ بن چکا ہے، ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور ہم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ہم پر امید ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنے والے جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے سا تھ منسلک ہے، مسئلہ کشمیر کو وہاں کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، پاک فوج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم نے وطن عزیز کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے فوج میں شامل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ نئے نواجون دنیا بھر میں پاک فوج کا نام بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاک فوج کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 1200 کیڈٹس نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 45 کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔
دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
-
سعودی عرب میں پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم ! گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
سراجیو۔۔خواب ناک شہر
-
رکشے والوں کی باری آ گئی ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
-
یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر
-
صارفین کیلئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
-
اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے سے متعلق جمعیت علمائے اسلام کا اہم بیان آ گیا
-
پنجاب میں سستی بجلی کی فراہمی کےلیے حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
گاڑیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر، نئی پابندی عائد
-
’’مریم نواز نے اپنی پالیسیوں سے چچا کو مشکل میں ڈال دیا‘ ‘،بڑ ا انکشاف
-
دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں



















































